Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا روکنے کے لیے ’گولی مارنے کا حکم‘

امریکی کمانڈر کا کہنا تھا کہ چین سے کورویا کی درآمدات میں 85 فیصد کمی ہوئی ہے۔ (فوٹو: اے پی)
جنوبی کوریا میں موجود امریکی فوج کے کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ملک میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شمالی کوریا میں حکام نے ابھی تک ملک میں کورونا کے ایک بھی کیس کی تصدیق نہیں کی ہے۔  
شمالی کوریا نے جنوری میں چین کے ساتھ متصل اپنی سرحد بند کردی تھی اور جولائی میں سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ کوریا نے ملک میں نافذ ہیلتھ ایمرجنسی کو مزید سخت کر دیا ہے۔

 

 یو ایس فورسز کوریا (یو ایس ایف کے) کے کمانڈر رابرٹ ابراہامس کے مطابق سرحدوں کی بندش کے بعد سمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔  ابراہامس کے مطابق شمالی کورویا نے چین کے ساتھ سرحد پر دو کلومیٹرز تک کا بفر زون بنایا ہے۔
واشنگٹن میں ایک آن لائن کانفرنس سے خطاب میں کمانڈر رابرٹ ابراہامس کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے اس علاقے میں سپیشل آپریشنز فورسز کو تعینات کردیا ہے اور فورسز کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ان کے مطابق سرحدوں کی بندش نے شمالی کوریا پر عائد معاشی پابندیوں کے اثرات کو بڑھایا ہے اور اس سے کورویا کا نیوکلیئر پروگرام بھی متاثر ہوا ہے ۔
امریکی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ چین سے کورویا کی درآمدات میں 85 فیصد کمی ہوئی ہے۔

شیئر: