Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فضائی سفر‘ کا لطف اٹھائیں

تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں ہوائی جہاز کے اندر بنایا گیا کیفے۔ فوٹو: اے ایف پی
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی سفری پابندیاں ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہیں۔ ایسے میں لوگوں کو ہوائی سفر کا تجربہ دینے کے لیے تھائی لینڈ میں جہاز کے اندر کیفے بنایا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ان تصاویر میں دیکھیا جا سکتا ہے کہ جہاز میں بنایا گیا یہ کیفے کیسا لگتا ہے۔

یہ کیفے تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں کھڑے ایک کمرشل جہاز میں بنایا گیا ہے۔

اس کیفے میں جہاز کے فرسٹ کلاس کیبن جیسی بیٹھنے کی سہولیات موجود ہیں۔

جہاز میں بنے کیفے میں جانے والے کچھ افراد کاک پٹ کا بھی دورہ کرتی ہیں۔

چین کے بعد تھائی لینڈ وہ پہلا ملک تھا جہاں کورونا وائرس کے مریض کی تشخیص ہوئی تھی۔ تاہم اب تک ملک میں بہت کم کیسز سامنے آئے ہیں، جن کی تعداد تین ہزار 400 ہے۔ کورونا سے کل اموات 58 ہیں۔

لیکن سفری پابندیوں کی وجہ سے تھائی لینڈ کی معیشت جس کا انحصار سیاحت پر ہے، کو کافی نقصان ہوا ہے۔

تھائی لینڈ کی حکومت ابھی ان ممالک کے ساتھ سفری پابندیاں ختم کرنے پر غور کر رہی ہے جہاں وائرس کے کیسز کی تعداد کم ہے۔

شیئر: