Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تھائی لینڈ کے ساحلوں پر رش

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تھائی لینڈ میں لوگ ساحل سمندر کا رخ کر رہے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
تقریباً دو ماہ تک جاری رہنے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تھائی لینڈ کے چند ساحل شہریوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ تھائی لینڈ اپنے موسم، خوبصورت سمندر اور جزیروں کی وجہ سے ویسے بھی سیاحت کے لیے سب سے پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہے جہاں سارا سال ہی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا رش لگا رہتا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے فوراً بعد شہریوں نے ساحل سمندر کا رخ کیا اور ویران ساحلوں کی رونقیں ایک مرتبہ پھر لوٹ آئی ہیں۔

تھائی لینڈ کے پٹایا شہر کے وسیع ساحل پر فیملیز کو دو ماہ گھروں میں بند رہنے کے بعد لطف اندوز ہونے کا موقع مل رہا ہے۔

شہری احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اور سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے ساحل سمندر پر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

 پٹایا شہر خوبصورت مناظر کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں میں بھی بہت مشہور ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والدین اپنے بچوں کے ساتھ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے دو ماہ سے بند تفریحی مقامات کو شہریوں کے لیے کھولنے سے پہلے ان کی صفائی کی گئی ہے۔

تھائی لینڈ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد زندگی آہستہ آہستہ معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔

ملک میں تمام سیلونز اور پارلرز سمیت ٹیٹو بنانے کے مراکز بھی کھول دیے گئے ہیں۔

سپا میں جا کر مختلف مساج کروانا بھی ساحل سمندر کی سرگرمیوں کا حصہ ہے جن پر لاک ڈاؤن کے دوران مکمل پابندی تھی۔

شیئر: