کئی علاقوں میں حد نظر محدود ہوگئی تھی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے جازان ریجن میں اتوار کو گرد آلود ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی کی اطلاعات ہیں۔ رات 8 بجے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گرد آلود ہواؤں سے جیزان شہر کے علاوہ پندرہ کمشنریوں میں حد نظر محدود ہوگئی تھی۔
موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آگئے۔ باحہ ریجن میں مسلسل بارش کے پیش نظر محکمہ شہری دفاع نے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں، برساتی نالوں اور سیلابی پانی سے دور رہیں۔
باحہ شہر اور اس کی چھ کمشنریوں میں بارش کا سلسلہ رات 8 بجے تک چلتا رہا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عسیر ریجن میں بھی اتوار کو گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں اور پھر موسلا دھار بارش ہوئی۔ ابہا شہر کے علاوہ دیگر شہروں میں رات نو بجے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا۔