Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے محلے میں بندر کا گشت، وڈیو وائرل

وڈیو میں بندر آزادانہ چھلانگیں لگاتا پھر رہا ہے۔(فوٹو تواصل)
 سعودی عرب میں شمالی ریاض کے المصیف محلے میں بندر کے گشت کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ایک بندر ایک گھر سے دوسرے گھر، ایک درخت سے دوسرے  درخت اور ایک گاڑی سے دوسری گاڑی تک چھلانگیں لگاتا پھر رہا ہے۔ 
کئی لوگ اس صورتحال سے خوفزدہ نظر آرہے ہیں اور وہ بندر کو کنٹرول کرنے کے مطالبے کررہے ہیں لیکن کوئی بھی شخص ڈر کے باعث بندر کے قریب نہیں جارہا ہے۔ 
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بندر ایک ماہ سے المصیف محلے میں گشت کر رہا ہے۔ ہوسکتا ہے یہ کسی کا پالتو ہو اور گھر سے نکل آیا ہے۔ 
ریاض میونسپلٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو پر صارفین کی نکتہ چینی کے جواب میں شہریوں سے کہا کہ ہمیں یہ تو بتایا جائے کہ بندر کہاں اور کس محلے و سڑک پر ہے۔ معلومات فراہم کیے جانے سے ہمیں کارروائی میں آسانی ہوگی۔

شیئر: