مکہ مکرمہ کے مشرق میں واقع دیہی علاقہ الزیما کے سکول پر بندروں نے دھاوا بول دیا ہے۔ بندروں کے بار بار حملوں کی وجہ سے طالبات اور استانیاں پریشان ہیں ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے استانیوں نے کہا ہے کہ ’ہم روزانہ بریک ٹائم میں اسکول کی چھت پر ناشتہ کرتی ہیں‘۔
استانیوں نے کہا ہے کہ ’اب بندر اس قدر بے تکلف ہوگئے ہیں کہ ہم پر حملہ کرنے لگے ہیں۔ ہم نے دسترخوان بچھایا ہی تھا کہ بندروں نے دھاوا بول دیا اور ہمارا ناشتہ لے گئے‘۔
قرود تهاجم مدرسة وتشارك المعلمات الفطور بـ #مكة.https://t.co/kgwX1ixxFL pic.twitter.com/ryFZDDIheR
— صحيفة سبق الإلكترونية (@sabqorg) November 19, 2019
استانیوں نے بتایا ہے کہ ’بندروں کے حملوں کی وجہ سے نہ صرف ہم میں خوف پھیل گیا ہے بلکہ طالبات بھی ڈری ڈری رہتی ہیں‘۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی متعدد لوگوں نے تبصرے کئے اور کہا کہ ’طالبات کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ خوف وہراس کے ماحول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری نہیں رکھی جاسکتیں‘۔
-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ جوائن کریں
دوسری طرف علاقہ کے مکینوں نے کہا ہے کہ ’بندروں کے حملے نہ صرف سکول پر ہوتے رہتے ہیں بلکہ ہمارے گھر اور بچے بھی بندروں سے محفوظ نہیں رہے‘۔
رہائشیوں نے بتایا ہے کہ ’مکہ مکرمہ میونسپلٹی کو متعدد مرتبہ شکایت کی ہے کہ علاقے کو بندروں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے پاک کیا جائے‘۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں