Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین آنے والوں کو 60 دینار کورونا ٹیسٹ فیس دینی ہوگی

’ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک بحرین آنے والا مسافر خود کو محدود رکھنے کا پابند ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کے ذریعہ بحرین آنے والے مسافروں سے 60 دینار کورونا ٹیسٹ فیس وصول کی جائے گی۔
بحرینی نیوز ایجنسی (بنا) کے مطابق بحرین نے کہا ہے کہ ’بری راستے سے آنے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کنگ فہد پل پر ہی کیا جائے گا‘۔
’تمام مسافر ’مجتمع واع‘ نامی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے پابند ہوں گے‘۔
بحرینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ٹیسٹ اور فیس سے ان مسافروں کو استثنی ہے جنہوں نے  72 گھنٹے پہلے بحرین میں ہی کورونا ٹیسٹ کیا ہو اور ان کا نتیجہ منفی نکلا ہو‘۔
وزارت نے تمام مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ’بحرین میں قیام کے دوران کورونا سے بچنے کے لیے جاری ہونے والی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے‘۔
’تمام مسافر حفاظتی تدابیر اور سماجی فاصلہ رکھنے کے پابند ہوں گے، پل پر لیے جانے والے ٹیسٹ کے نتائج آنے تک انہیں خود کو محدود رکھنا ہوگا‘۔
’جن مسافروں کا نتیجہ مثبت نکلتا ہے ان سے متعلقہ اہلکار رابطہ کریں گے، انہیں قرنطینہ کے قواعد و ضوابط کی پابندی کرنی ہوگی‘۔

شیئر: