5 ہزار سعودی کارکنان کے لیے فیوچر سکل تربیتی پروگرام
5 ہزار سعودی کارکنان کے لیے فیوچر سکل تربیتی پروگرام
جمعرات 17 ستمبر 2020 14:47
تربیتی پروگرام میں نئی ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جائے گا۔ (فوٹو البلاد)
سعودی عرب کی وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سعودی نوجوانوں کے لیے ایک نیا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سرکاری اور نجی اداروں کے پانچ ہزار سعودی ملازمین کے لیے فیوچر سکل کے نام سے تربیتی پروگرام کا آغاز ہو گا جس میں انہیں نئی ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جائے گا۔
اس ٹریننگ میں حصہ لینے والوں کی پیشہ ورانہ ڈیجیٹل ٹریننگ کو اپ گریڈ معلومات دی جائیں گی تا کہ وہ مستقبل میں اعلی ٹیکنالوجی کے ساتھ مملکت کی تعمیر میں حصہ لے سکیں۔
یہ اقدام وزارت مواصلات اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی "مستقبل کی مہارت" پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل ڈومینز میں گہری تربیت فراہم کرنا ہے ۔
ان تربیتی پروگراموں میں ڈیٹا سائنس ، انفارمیشن سیکیورٹی ، مواصلات اینڈ ٹیکنالوجی منصوبوں کا انتظام ، ویب ڈویلپمنٹ ، مصنوعی ذہانت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے شعبے مستفید ہوں گے۔