Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 30 پیشے سعودیوں کیلئے مختص کرنیکا فیصلہ

جدہ۔۔۔ وزارت محنت وسماجی بہبود نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزارت ، مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نیز سعودی ایوان ہائے تجارت کونسل اور فروغ افرادی قوت فنڈ کے تعاون سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن کے شعبے میں 30 پیشے سعودیوں کیلئے مختص کرے گی۔ اس پر 2020 ءکے اختتام سے قبل عمل درآمد ہوگا۔ وزارت کے ذرائع نے توجہ دلائی کہ اس فیصلے کی بدولت 15 ہزار سعودیوں کو روزگار ملے گا۔ فروغ افرادی قوت فنڈ ہر اسامی پُر کرنے کیلئے مناسب اور اہل نوجوانوں کو نامزد کرے گی۔ آخری فیصلہ متعلقہ ادارے کے ہاتھ میں ہوگا۔ نجی ادارہ روزگار پروگرام اور فروغ افرادی قوت فنڈ کی اسکیم سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ 

شیئر: