Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: جبل عمد میں آتشزدگی، جنگل راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

فائر بریگیڈ کی ٹیمیں اپنی سرتوڑ کوششیں کررہی ہیں- فوٹو سبق
طائف کی ثقیف تحصیل کے جبل عمد میں چوبیس گھنٹے سے آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں- فائربریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے کی سر توڑ کوششیں کررہی ہیں-

آگ سے کوئی جانی نقصان اب تک نہیں ہوا- فوٹو سبق

سبق ویب سئٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بتایا ہے کہ جبل عمد میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ ابھی تک آگ قابو سے باہر ہے-
العربیہ نیٹ، اخبار 24 سبق اور عاجل سمیت سوشل میڈیا کی بیشتر سائٹس پر جبل عمد میں آگ لگنے کی تصاویر پھیلی ہوئی ہیں-

آگ بجھانے میں دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں- فوٹو سبق

شہری دفاع کی ٹیمیں اور ’ساعد‘ انجمن کے اہلکار مل جل کر آگ بجھا رہے ہیں- آگ کا دائرہ بہت زیادہ پھیلا ہوا ہے- ہر جگہ رسائی مشکل ہے- پہاڑی علاقہ دشوار گزار ہے-  آگ بجھانے میں ہیلی کاپٹروں سے بھی مدد لی جارہی ہے-
جبل عمد میں آتشزدگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں- جن سے ظاہر ہورہا ہے کہ کوہستانی جنگلات اور زرعی فارم راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: