Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحشر کے جنگلات میں لگنے والی آگ بجھانے کی کارروائی شروع

آگ کے سبب جل جانے والے علاقے کا رقبہ 81000 مربع میٹر کے قریب ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
جازان ریجن کے الحشر پہاڑی سلسلے کے جنگلات میں لگنے والی آگ بجھانے کی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

العربیہ کے مطابق محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں کے ساتھ رضا کاروں کی بڑی تعداد بھی جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش میں ہے۔

واضح رہے کہ الحشر پہاڑی سلسلے کے جنگلات میں گزشتہ کئی دن سے آگ لگی ہوئی ہے جس کے باعث مقامی آبادی میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے جبکہ حکام کی طرف سے اطمینان دلایا گیا ہے کہ معاملات قابو میں ہیں۔

قبل ازیں سعودی فوٹو گرافر حسن الحریصی نے الحشر پہاڑی سلسلے کے جنگلات میں آتشزدگی کی ویڈیو بھی شیئرکی تھی۔

جازان ریجن میں شہری دفاع کے  ترجمان کرنل محمد بن یحیی الغامدی نے کہا ہے کہ ’الحشر پہاڑی سلسلے کے جنگلات میں آتشزدگی کی اطلاع تھی تاہم اسے بجھانے کے لیے ہیوی مشینوں کا استعمال ممکن نہیں تھا‘۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ’آگ کے سبب جل جانے والے علاقے کا رقبہ 81000 مربع میٹر کے قریب ہے۔ آگ چونکہ جنگلات میں ہے اور آبادی سے بہت دور ہے، اسی وجہ سے  کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا‘۔

شیئر: