Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، 575 دکانیں سربمہر

کونسل کے انسپکٹرز نے 12939 چھاپے مارے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں بلدیاتی کونسل کے حکام نے دمام میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 575 دکانیں سربمہر کردیں۔
تفتیشی کارروائی کے دوران6013 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ 6112 انتباہ جاری کیے گئے جبکہ 877 کارکنان کو صحت ضوابط کی خلاف ورزی پر معطل کردیا گیا ۔ 1157 کلو گرام غذائی اشیا ضبط کرکے تلف کی گئی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے مطابق مشرقی دمام کی بلدیہ کے چیئرمین انجینیر حاتم الغامدی نے بتایا کہ کونسل کے انسپکٹرز نے 12939 چھاپے مارے ہیں۔  

 بلدیاتی کونسل نے سیکڑوں رپورٹوں پر کارروائی کی ہے(فوٹو ایس پی اے)

تجارتی اور صنعتی اداروں تفتیشی کارروائی کرکے اس بات کا اطمینان حاصل کیا گیا کہ ملازمین صحت ضوابط کی کس حد تک پابندی کررہے ہیں۔  
بلدیہ کے چیئرمین نے بتایا کہ بلدیاتی کونسل کے افسران نے تفتیشی کارروائی کے دوران 2255 پھلوں اور سبزیوں کے کارٹن ریڑھی والوں سے ضبط کرکے تلف کرائے۔ 537 رکاوٹیں اور  168 اشتہارات کے بورڈ ہٹوائے جبکہ بلدیاتی کونسل کے ضوابط کی خلاف ورزی پر 14 پٹرول سٹیشن بند کرائے گئے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی کونسل نے 2387 رپورٹوں پر کارروائی کی گئی ہے۔ 

شیئر: