میونسپلٹی نے 388 تجارتی اداروں کو انتباہ بھی جاری کیے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں تبوک میونسپلٹی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 200 سے زیادہ دکانیں سر بمہر کردیں۔ میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے چھاپہ مار مہم کے دوران خلاف ورزیاں ریکارڈ کی تھیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے گزشتہ 5 روز کے دوران 1549 چھاپے مارے ۔ میونسپلٹی نے 388 تجارتی اداروں کو انتباہ بھی جاری کیے ہیں۔
تبوک میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ چھاپہ مہم کی بدولت معمولی نوعیت کی خلاف ورزیاں درست کرادیں جبکہ نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقررہ ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے پر سخت ایکشن لیا گیا ہے۔
تبوک میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسی وجہ سے مہم تیز کردی گئی ہے۔
تبوک میونسپلٹی نے لوگوں سے اپیل کی کہ جہاں اور جب بھی وہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مشاہدہ کریں فوری طور پر 940 یا ’بلدی 940 ایپ پر اس کی اطلاع دیں۔