امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کو امریکہ کے اعلی ترین عسکری تمغے سے نوازا ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق امریکی صدر نے یہ تمغہ وائٹ ہاؤس میں خصوصی تقریب کے دوران شیخ ناصر صباح الاحمد الجابر الصباح کے حوالے کیا۔
امریکہ نے خطے سمیت دنیا بھر میں امیر کویت کے عظیم کردار اور انتھک جدوجہد کے اعتراف میں دیا ہے۔ یہ تمغہ کئی عشروں سے کویت اور امریکہ کی منفرد تاریخی شراکت کی تاجپوشی بھی ہے۔
امیر کویت کو یہ تمغہ ایسے وقت میں دیا گیا ہے جبکہ دونوں ملک سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ منانے جارہے ہیں۔
کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق امریکی صدر نے اعلی کمانڈر کے درجے کا جو عسکری تمغہ امیر کویت کو دیا ہے وہ تاریخ میں اتحادی ممالک کے صرف گیارہ رہنماؤں کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ اعلی درجے کا تمغہ آخری بار 1991 میں دیا گیا تھا۔