Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحوں نےدبئی میں کتنےارب ڈالر خرچ کیے؟

دبئی غیر ملکی سیاحوں کا پسندیدہ ترین شہر بنتا جارہا ہے۔( فوٹو اے ایف پی)
اقوام متحدہ کے ماتحت عالمی ادارہ سیاحت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال غیرملکی سیاحوں نے دبئی میں 80 ارب درہم  خرچ کیے' ڈالر میں یہ رقم 21 ارب 800 ملین بنتی ہے' 
الامارات الیوم کے مطابق غیرملکی سیاحوں نے 2018 کے دوران  21 ارب 375 ملین ڈالر (78.6 ارب درہم) خرچ کیے تھے۔  سیاحت کی بدولت دبئی مشرق وسطی کے  تمام ملکوں پر سبقت لے گیا ہے ۔
مشرق وسطی کے دس ممالک میں غیر مکی سیاحوں نے جتنا خرچ کیا اس کا 27  فیصد دبئی میں خرچ کیا گیا۔  

گزشتہ سال دبئی 16.7 ملین غیرملکی سیاح پہنچے(فوٹو روئٹرز)

عالمی ادارہ سیاحت نے سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ دبئی گزشتہ برسوں کے دوران غیر ملکی سیاحوں کا پسندیدہ ترین شہر بنتا جارہا ہے۔ یہاں غیر مکی سیاح گزشتہ سال کے مقابلے میں آنے والے سال میں زیادہ خرچ کررہے ہیں۔  
عالمی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال دبئی 16.7 ملین غیرملکی سیاح پہنچے جبکہ اس سے ایک سال قبل 2018 میں دبئی آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد  15.9 ملین تھی- 
دبئی مشرق وسطی ہی نہیں بلکہ جنوبی کوریا، پرتگال، یونان، سنگاپور، ہالینڈ، سویڈن، روس، بیلجیئم اور ڈنمارک جیسے ملکوں کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ ان ملکوں کے مقابلے میں بھی غیرملکی سیاحوں نے دبئی میں زیادہ رقم خرچ کی ہے۔ 

شیئر: