Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاحتی ویزے

سیاحوں نے 2019 کے دوران 5.8 ارب ریال زیادہ خرچ کیے (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی محکمہ سیاحت کے چیئرمین کے مطابق سعودی عرب نے پانچ ماہ کے دوران چارلاکھ سے زیادہ سیاحتی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔
الوطن اخبار کے مطابق محکمہ سیاحت کے چیئرمین کا کہنا ہے’ سعودی عرب میں آئندہ ایام کے دوران سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔‘
 ریاض میں پہلے بلدیاتی انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے 115ارب ریال دستیاب ہیں۔‘

سیاحوں کے لیے سعودی عرب میں انتہائی پرکشش مقامات موجود ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

سعودی فنڈ برائے فروغ سیاحت نے متعدد سعودی بینکوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔ فنڈ کا سرمایہ پندرہ ارب ریال ہے۔
محکمہ سیاحت کے چیئرمین نے مزید بتایا ’سیاحوں کے لیے سعودی عرب میں انتہائی پرکشش مقامات موجود ہیں۔ 10ہزار سے زیادہ تاریخی مقامات ریکارڈ پر آچکے ہیں۔‘
’سعودی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سب سے بڑا چیلنج بنیادی ڈھانچے کا ہے۔ ایسا تب ہی ہوگا جب سیاحوں کو اپنی ضرورت کی تمام اشیا مہیا ہوں گی۔ سڑکوں، ہوٹلوں اور مواصلات کا جال بچھایا جاچکا ہے۔‘ 

 پروازوں میں 13.7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا (فوٹو: سوشل میڈیا)

 دریں اثنا سعودی عرب میں سیاحوں نے 2019 کے دوران 5.8 ارب ریال زیادہ خرچ کیے۔
الوطن اخبار کے مطابق 2019 کے دوران ہوٹل ریکارڈ حد تک مصروف رہے۔
سعودی محکمہ سیاحت و قومی آثار کے مطابق جنوری سے نومبر 2019 تک سیاحوں کی پروازوں میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ 13.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پروازو ں کی تعداد 15.8ملین رہی جبکہ 2018 میں ان کی تعداد 13.9ملین تھی۔

شیئر: