نیلامی مشترکہ کسٹم سسٹم کے تحت کی گئی ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ کسٹم نے ریاض میں سونے کے زیورات کی نیلامی کی ہے۔ یہ نیلامی مشترکہ کسٹم سسٹم کے تحت کی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے 180 کلو گرام سے زیادہ سونے کے زیورات ضبط کیے تھے۔ یہ ضبطی ریاض کسٹم افسران نے کی تھی۔
یاد رہے کہ سعودی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر خلاف قانون مختلف اشیا ضبط کی جاتی رہتی ہیں۔ جب ان کا حجم زیادہ ہوجاتا ہے تو کسٹم قانون کے تحت ان کی نیلامی کردی جاتی ہے۔
نیلامی کو شفاف بنانے کے لیے ذرائع ابلاغ کو اس کی اطلاع بھی دی جاتی ہے۔