Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزائر فرسان کا فیروزی ساحل

یہاں جزیروں کی تعداد  90 سے زیادہ ہے- فوٹو: العربیہ
سعودی عرب کے جنوب مغرب میں جزیرہ فرسان کو دلکش فیروزی ساحل اپنے حصار میں لیے ہوئے ہیں۔ سفید ریت  والے ساحلوں کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ ہر سو موتی بکھرے ہوئے ہیں- یہاں مینگروز کے جنگلات کا حسن بڑا دلکش ہے۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق  بحیرہ احمر میں بہت سارے جزیرے آتے ہیں۔ ’جزیرہ فرسان‘ سب سے بڑا ہے۔ یہ جازان سے  50 کلو میٹر مغرب میں واقع ہے۔  


جزیرہ فرسان جازان سے  50 کلو میٹر مغرب میں واقع ہے- فوٹو: العربیہ

آپٹیکل پیکٹوریل خالد زاروق کا کہنا ہے کہ جزائر فرسان کے مشرق بعید میں مینگروز کے جنگلات اور فیروزی پانی والے ساحل کے مناظر دیکھ کر انسان اپنے آپ کو بھول جاتا ہے۔ 
زاروق کا کہنا ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر فخر ہوتا ہے کہ نیشنل عربک جیوگرافک کے لیے سعودی عرب کے جمالیاتی مناظر کی فوٹو گرافی کرنے والے 32 فوٹو گرافرز کے البمز میں جزیرہ فرسان کی ان کی تصاویر شامل کی گئیں۔ 

جزیرہ فرسان حسن، چمک دمک اور اچھوتے مناظر کا جیتا جاگتا ثبوت ہے- فوٹو: العربیہ

جزیرہ فرسان حسن’ چمک دمک اور اچھوتے مناظر کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ یہاں انسان اور قدرتی ماحول ایک دوسرے سے آپس میں گھل مل جاتے ہیں۔ فرسان کے  جزیرے جازان کے ماتحت بحیرہ احمر کے جنوب میں واقع ہیں۔ یہ کئی جزیروں کا مجموعہ ہیں اہم ترین سقید، قماح، دمسک، زفافِ دوشک، کیرۃ اور جزیرہ سلوبہ ہیں۔
جزیرہ فرسان میں بہت سارے تاریخی مقامات بھی ہیں، نمایاں ترین پرتگالی قلعہ، گرین عمارتیں، مسجد النجدی، وادی مطر، الرفاعی ہاؤس، الجرمل ہاؤس، الکدمی ہاؤس، قلعہ لقمان اور العرضی ہیں۔

جزیرہ فرسان آبادی اور رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا ہے- فوٹو: العربیہ

جزیرہ فرسان آبادی اور رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا ہے۔ اس کا رقبہ تقریبا 369 مربع کلو میٹر ہے۔ یہ جزیرہ  جنوب مشرق کی طرف سے شمال مغرب کی طرف پھیلتا چلا گیا ہے لمبائی 70 کلو میٹر ہے۔ السقید کو فرسان الصغری بھی کہا جاتا ہے- یہ رقبے اور آبادی کے لحاظ سے دوسرا جزیرہ ہے اس کا رقبہ  109 مربع کلو میٹر ہے۔
جزائر فرسان کی سطح بحیرہ احمر سے 10 سے 20 میٹر تک اونچی ہے۔ کنارے میں اونچائی 40 میٹر تک پہنچ جاتی ہے۔ سطح سمندر سے انتہائی بلندی 72 میٹر تک نوٹ کی گئی ہے۔ یہاں جزیروں کی تعداد  90 سے زیادہ ہے- بیشتر جزیرے غیرآباد ہیں۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: