دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور ہلاکتیں نو لاکھ 59 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برطانیہ کی حکومت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ملک ایک ’تشویشناک موڑ‘ پر ہے اور موسم سرما ایک چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔‘
انگلینڈ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں جن کی خلاف ورزی پر 13 ہزار ڈالر تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
-
یورپ:’ کورونا میں پھر تیزی آنے والی ہے‘Node ID: 504966
-
’یورپ میں کورونا پھیلنے کی رفتار ’خطرناک‘Node ID: 505746
-
کورونا کے حوالے سے انگلینڈ میں نئی پابندیاںNode ID: 506116
انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وٹی کا کہنا ہے کہ ’برطانیہ میں کورونا کا رجحان غلط سمت میں جا رہا ہے اور ہم عالمی وبا میں ایک تشویشناک موڑ پر ہیں۔‘
روئٹرز کے مطابق کرس وٹی پیر کو اس حوالے سے عوام کو بھی خبردار کریں گے۔
برطانیہ میں کورونا سے 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں تین لاکھ 96 ہزار زائد متاثر ہو چکے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسندا آرڈن نے کورونا کیسز میں کمی کے بعد پیر کو آکلینڈ کے علاوہ پورے ملک سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریلیا میں کورونا وائرس کا مرکز سمجھی جانے والی ریاست وکٹوریا میں پیر کے روز گذشتہ تین ماہ میں سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم ریاست کے سربراہ ڈینئل اینڈریوز نے کہا ہے کہ ابھی لاک ڈاؤن ختم کرنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔
