سعودی عرب نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان حال ہی میں ہونے والے مصالحتی عمل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
العربیہ نیٹ اور سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کے مطابق سعودی حکومت نے پیر کو بیان میں کہا کہ افغانستان میں تشدد میں کمی، سلامتی اور استحکام میں معاون ہر عمل کی تائید و حمایت کرتے ہیں۔
سعودی حکومت نے بیان میں یہ بھی کہا کہ سعودی عرب تمام امیدوں اور خواہشات کے حصول کے لیے افغانستان، اس کے عوام کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا۔
یاد رہے کہ افغان طالبان اور افغانستان کی حکومت کے درمیان دو دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے دوحہ میں امن مذاکرات کا آغاز ہوا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق امریکہ کی حمایت سے کیے جانے والے یہ مذاکرات طے شدہ پلان کے برعکس چھ ماہ کی تاخیر سے ہو ئے ہیں جس کی وجہ دونوں فریقین کے درمیان قیدیوں کی رہائی تھی۔