Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی کرنسی پھیلانے میں ملوث غیر ملکی گروہ گرفتار

مکان کو جعلی کرنسی کے ٹھکانے میں تبدیل کیے ہوئے تھے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں ریاض پولیس نے دارالحکومت کے جنوبی محلے العزیزیہ کے ایک مکان پر چھاپہ مار کر جعلی کرنسی بنانے اور پھیلانے والے غیرملکی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
تارکین مکان کو جعلی کرنسی کے ٹھکانے  میں تبدیل کیے ہوئے تھے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے بتایا کہ جعلسازوں کا تعلق مصر اور شام سے  ہے۔ گروہ دو افراد پر مشتمل تھا۔ ان میں سے ایک تیسرے عشرے اور دوسرا عمر کے پانچویں عشرے میں ہے۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جعلسازوں کے قبضے سے 17 ملین کرنسی نوٹ ملے ہیں جن میں 10 ملین 500 ریال کے نوٹ ہیں۔ یہ نوٹ پرنٹ کے آخری مرحلے میں تھے۔ جعلی کرنسی کی تیاری میں استعمال ہونے والا سیال کیمیکل بھی ملا ہے۔  
ملزمان کے ٹھکانے سے جعلی کرنسی نوٹ کی حفاظت کے لیے سپیشل بیگ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے ضبط شدہ کرنسی نوٹ اور اشیا کی فائل تیار کرلی۔ ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے  حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: