سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ اور زیارت کی مرحلہ وار بحالی کا آغاز اندرون ملک سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے ہوگا۔
عمرہ اور زیارت کے خواہشند افراد ’اعتمرنا‘ ایپلی کیشن سے اجازت نامہ حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
خانہ کعبہ کو معطر کرنے میں السدیس شریکNode ID: 506426
-
سعودی عرب کا چار اکتوبر سے عمرہ مرحلہ وار بحال کرنے کا اعلانNode ID: 506706
-
عمرہ اور زیارت کے لیے سپیشل ایپ ’اعتمرنا‘Node ID: 506711
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’اعتمرنا ایپلی کیشن 10 صفر بمطابق 27 ستمبر سے لا نچ کی جائے گی اور موبائل صارفین اسے ڈاؤن کرسکیں گے‘۔
’ایپلی کیشن کے ذریعہ عمرہ یا مسجد نبوی شریف کی زیارت کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ سب سے پہلے خود کو شناختی کارڈ یا اقامہ نمبر کے ذریعہ رجسٹر کرنا ہوگا‘۔
’ایپلی کیشن میں تین آپشن دیئے جائیں گے، عمرے کی ادائیگی، حرم میں نماز یا مسجد نبوی شریف کے روضہ اطہر میں نماز کی ادائیگی، ان میں سے کسی آپشن پر کلک کرنا ہوگا‘۔
’بعد ازاں دستیابی کو دیکھتے ہوئے صارف کو دن اور وقت کا آپشن دیا جائے گا جسے پسند کرنے کے بعد طے شدہ دن اور وقت پر صارف کو مکہ مکرمہ میں قائم کیے جانے والے مراکز میں جمع ہونا ہوگا‘۔
’ان مراکز کی تفصیل اور مقامات بعد ازاں جاری کی جائیں گے۔ یہاں پہنچ کر موجود اہلکار کو اپنا اجازت نامہ دکھانا ہوگا‘۔
’حفاظتی واحتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اور ہدایات کی پابندی کے ساتھ عمرہ ادا کرنا ہوگا‘۔
’عمرہ کی ادائیگی کے بعد دوبارہ اسی مرکز کی طرف واپس آنا ہوگا‘۔
يشرفني ان ارفع لمقام سيدي خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبد العزيز، ولسمو سيدي الأمير محمد بن سلمان ولي العهد - حفظهما الله – جزيل الشكر بمناسبة التوجيهات الكريمة بالسماح بأداء العمرة والزيارة تدريجيًا، ابتداء من تاريخ 17 صفر 1442هـ الموافق 4 أكتوبر 2020م. #تطبيق_اعتمرنا pic.twitter.com/5idChvsmM9
— محمد صالح بنتن (@benten441) September 22, 2020
وزارت نے کہا ہے کہ ’صارف عمرہ کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ کے کسی ہوٹل میں قیام کرنا چاہے تو اسے اختیار ہوگا البتہ حرم میں نماز کی ادائیگی کے لیے اسے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا‘۔
’حرم مکی شریف کے حوالے سے یہ ضابطہ مکہ مکرمہ کے رہائشیوں پر لاگو ہوگا۔ وہ اگر حرم میں نماز ادا کرنا چاہیں تو انہیں اس کے لیے اجازت نامہ لینا ہوگا‘۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں