Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عظیم وطن اور وفادار عوام پر فخر ہے‘

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کے  90 ویں قومی دن کے موقع پر عوام کے نام پیغام تہنیت جاری کیا ہے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شاہ سلمان نے ٹوئٹر پر یوم وطنی کے حوالے سے تحریر کیا کہ ’ہمیں عظیم وطن اور وفادار عوام پر فخر ہے۔ آپ اور آپ سے پہلے آپ کے آباؤ اجداد نے امن و استحکام کے قیام میں عظیم کردارادا کیا۔ ہم  زیادہ خوبصورت مستقبل کے آرزو مند ہیں۔ اللہ  ہر بلا سے ہمارے وطن کی حفاظت کرے‘۔ 
شاہ سلمان نے یہ بھی کہا کہ’ امن و استحکام اور قومی ہم آہنگی کی نعمت پر اللہ کے شکر گزار ہیں‘۔
قبل ازیں شاہ سلمان بن عبدالعریز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن سے آن لائن خطاب کیا تھا۔

شیئر: