سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر کو امارات کی اہم عمارتوں سمیت دنیا کے بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کو سعودی پرچم کے رنگوں سے سجایا گیا ہے۔
سعودی عرب کے قومی دن پر جشن، مملکت کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے برج خلیفہ سبز اور سفید رنگوں میں جگمگاتا رہا۔
برج خلیفہ کے قریب موجود اماراتی باشدوں اور مقیم غیر ملکیوں نے سیلفیاں لیں اور ان مناظر کو اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کرتے رہے۔
برج خلیفہ کے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا گیا سعودی عرب کے قیام کے نوے برس مکمل ہونے پر فخر ہے۔ سعود ی پرچم کے رنگوں سے برج خلیفہ کو روشن کرکے سعودی عرب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے ہمارے سعودی بھائیوں کو سلامتی، استحکام اور مزید ترقی وخوشحالی ملے۔
یاد رہے کہ برج خلیفہ کو 2010 میں عوا م کے لیے کھولا گیا تھا۔ یہ ٹاور دبئی کے مشہور مقامات میں سے ایک ہے اور اسے عام طور پر مختلف مواقعوں کو منانے کے لیے روشن کیا جاتا ہے۔
تسعون عاماً من الفخر والإباء. في يومها الوطني التسعين نبارك للمملكة العربية السعودية احتفالاتها بإضاءة #برج_خليفة برايتها، متمنين من الله أن يديم على أشقائنا الشعب السعودي نعمة الأمن والاستقرار ومزيدا من النمو والازدهار#معاً_أبداً #اليوم_الوطني_السعودي90 pic.twitter.com/NfSH1LOKNL
— Burj Khalifa (@BurjKhalifa) September 23, 2020