دبئی سعودی عرب کے نیشنل ڈے کے موقع پر 23 ستمبر کو متعدد پروگرام ہوں گے۔ فیملی تقریبات کے علاوہ برج خلیفہ کو سعودی پرچم سے سجایا جائے گا۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں حکام نے کہا ہے کہ امارات خصوصا دبئی میں تقاریب ہوں گی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا جائے گا۔ تقریبات میں نہ صرف یہ کہ امارات اور دبئی کے باشندے شرکت کریں گے بلکہ دبئی میں مقیم تمام ممالک کے تارکین وطن کی بھی نمائندگی ہوگی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی قومی دن پر امارات کا خاص اہتمامNode ID: 434571
دبئی محکمہ سیاحت نے اس حوالے سے ایک وڈیو کلپ تیار کیا ہے جس کے ذریعے دبئی کے شہریوں، امارات میں مقیم غیرملکیوں اور سعودی بھائیوں کے مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دبئی میں دوست احباب اور خاندان لیزر شو اور عوامی فنون کے مظاہرے کے ذریعے اتحاد، الفت اور خوشی کے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔
دبئی کی اہم عمارتوں کو سعودی پرچموں سے سجایا جائے گا۔ برج خلیفہ کے سامنے والا حصہ سعودی پرچم سے آراستہ ہوگا ۔ علاوہ ازیں پرواز دبئی، زابیل پارک اور برج العرب ہوٹل میں 23 ستمبر کا جشن منانے کے لیے سپیشل شو ہوں گے۔
یوم الوطنی پر 23 ستمبر کو دبئی آنے والے ’تخیل‘ کے عنوان سے حیران کردینے والا شو فیسٹیول سٹی مول میں دیکھ سکیں گے۔