Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین میں فوجی طیارہ تباہ، 22 ہلاک

ایئر فورس کے طیارے میں 27 افراد سوار تھے۔ فوٹو: اے ایف پی
یوکرین کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس میں سوار کم از کم 22 افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یوکرین کی ایئر فورس کا طیارہ انیٹو نوف 26 مشرقی شہر خرکیو میں گر کر تباہ ہوا ہے۔
یوکرین کے نائب وزیر داخلہ نے اے ایف پی کو حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں سے اکثریت طالب علموں کی تھی جو خرکیو نیشنل ایئر فورس یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔
یوکرین ایئر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں سوار 27 مسافروں میں 20 کیڈٹ اور سات افراد پر مشتمل جہاز کا عملہ شامل ہے۔
یوکرین کی ایمرجنسی سروس نے 22 افراد ہلاک اور دو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ زخمی افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
یوکرین کے صدر نے واقعے کو المناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جا رہا ہے۔
ایمرجنسی سروس کے مطابق فوجی طیارہ یوکرین کے مقامی وقت کے مطابق جمعے کی رات 9 بجے کے قریب  مشرقی شہر خرکیو کی ایئر بیس سے 2 کلو میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا ہے۔ جائے حادثہ سے 100 کلومیٹر دور مقام پر یوکرین کی فوج اور روس نواز علیہدگی پسند باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

شیئر: