سعودی عرب میں ریاض پولیس نے سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 159 تارکین کو گرفتارکیا ہے۔
عاجل اوراخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکار سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کا تعاقب کر رہے ہیں۔ ریاض کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار تارکین کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ۔جلد ہی انہیں مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا۔