Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 21 گرفتار

غیر ملکیوں کے خلاف بے دخلی کی کارروائی کی جائے گی۔(فوٹو سبق) 
سعودی عرب میں ریاض مکتب العمل (لیبر آفس) نے اقامہ و محنت قانون کی خلاف ورزی کرنے والے 21 غیرملکی ورکرز کو گرفتار کرکے سیکیورٹی فورس کے حوالے کیا ہے۔ ان کے خلاف بے دخلی کی کارروائی کی جائے گی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکتب العمل نے رینٹ اے کار ایجنسیوں کو 24 سے زیادہ انتباہ نامے جاری کیے اور بلدیاتی کونسلوں کے ضوابط کی خلاف ورزی پر بارہ دکانیں سیل کر دیں۔  
ریاض مکتب العمل نے رینٹ اے کار ایجنسیوں، گوشت کی مارکیٹوں، موبائل اور کمپیوٹر کی دکانوں پر 800 سے زیادہ چھاپے مارے ہیں۔

مکتب العمل نے 800 سے زیادہ  دکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔ (فوٹو: سبق)

مکتب العمل کی ٹیم کے ہمراہ ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ اتھارٹی، وزارت تجارت، ریاض میونسپلٹی اور گشتی فورس کےاہلکار بھی تھے۔
یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت ادارے مختلف تجارتی سرگرمیوں کو قومیانے کے فیصلے  پر عمل درآمد کے لیے چھاپہ مہم کا نظام الاوقات ترتیب دیے ہوئے ہیں۔ اسی کے تحت مختلف بازاروں میں تفتیشی مہم چل رہی ہے۔ بعض اوقات مقامی شہریوں کی رپورٹ پر بھی چھاپے مارے جاتے ہیں۔
ریاض مکتب العمل نے اپیل کی ہے کہ لوگ کہیں بھی کوئی غیرقانونی سرگرمی دیکھیں 19911 پر رابطہ کرکے شکایت درج کرا دیں۔ مقامی شہری سمارٹ موبائل کے ذریعے سپیشل ایپ ’معا للرصد‘  کی مدد سے بھی رپورٹ کر سکتے ہیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: