Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور پومپیو کا ٹیلی فونک رابطہ

دونوں وزرائے خارجہ نے جی 20 کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔ (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ اور امریکی ہم منصب پومپیو نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے سٹراٹیجک شراکت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے جی 20 کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔ 
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات دونوں دوست ملکوں کے درمیان سٹراٹیجک شراکت اور علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بات چیت کی ہے۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران علاقائی حالات پر دونوں ملکوں کے موقف اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر غور کیا۔ سعودی عرب کے پیش کردہ ایجنڈے پر جی 20 کی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا۔  
 ایس پی اے کے مطابق فیصل بن فرحان نے اتوار کو اریٹیریا کے وزیر خارجہ عثمان صالح محمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں دوست ملکوں کے مفاد میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب اور اریٹیریا کی دلچسپی کے حالات حاضرہ پر بھی گفت و شنید ہوئی۔

شیئر: