Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

 دونوں رہنماﺅں نے خطے میں تناﺅ کو ختم کرانے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ فائل فوٹو
 سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے عراق کی تازہ صورتحال اور خطے میں تناﺅ کو ختم کرانے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ نیز مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مائیک پومپیو نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر سعودی ولی عہد سے اپنے ٹیلیفونک رابطے اور علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ کے حوالے سے ٹویٹ کیا ہے۔
                   
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: