Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب ہو ہی نہیں سکتے‘

عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ بہترین تعلقات کی ایک لمبی تاریخ ہے (فوٹو:اے ایف پی)
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب ساتھ تعلقات کبھی خراب ہو ہی نہیں سکتے، اس وقت بھی تعلقات بہترین ہیں۔
جمعرات کو نجی نیوز چینل سما کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ بہترین تعلقات کی ایک لمبی تاریخ ہے۔
سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ 'میں سوچ رہا ہوں کہ سعودی عرب کا دورہ کروں۔ پہلے بھی کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے نہیں جا سکا تھا۔'
انہوں نے کہا کہ جلد ہی وہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے ٹویٹ بھی کی گئی ہے جس میں وزیر اعظم کے اسی بیان کو دوہرایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ہمارے سعودی عرب اور محمد بن سلمان کے ساتھ تعلقات خوش گوار ہیں، میں سعودی عرب کے دورے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن بیچ میں کورونا آ گیا۔'

شیئر: