کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد کامیابی مل سکی۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے علاقے وادی العرج میں آنے والے سیلاب میں بہہ جانے والی لڑکی کی لاش جمعے کو مل گئی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق لاش کی تلاش کا کام شہری دفاع کے اہلکاروں کے ساتھ رضاکار بھی کررہے تھے۔ امدادی انجمن ساعد اور کئی رضاکار ٹیمیں تلاش کی مہم میں شریک تھیں۔
کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد کامیابی مل سکی۔ طائف کے گورنر بھی سرچ آپریشن کے دوران موجود تھے ۔انہوں نے شہری دفاع کے اہلکاروں اور رضاکاروں کی کوششوں کو سراہا۔
قبال ازیں محکمہ شہری دفاع نے ٹوئڈر پر بیان میں کہا تھا کہ ’مکہ مکرمہ ریجن اور اس کی کئی کمشنریوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔ سیلاب کی رپورٹیں آرہی ہیں۔
ایک رپورٹ طائف کی وادی العرج کے سیلاب کے بارے میں ملی ہے جہاں ایک لڑکی سیلاب میں بہہ گئی ہے۔ امدادی ٹیمیں تلاش کی مہم شروع کرچکی ہیں‘۔
بیان کہا گیا تھا کہ خصوصی ٹیمیں سیلاب میں بہنے والی لڑکی کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔