دکانوں سے الیکڑانک آلات چرانے والا گروہ گرفتار
ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو شہریوں کو گرفتارکیا ہے۔
غیر منقولہ جائدادیں چوری کرنے والے گروہوں پر نظر رکھنے والا ادارہ ان کا تعاقب کررہا تھا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس کے حوالے سے بتایا کہ مقامی شہریوں نے دکانوں سے برقی اور الیکٹرانک آلات چوری کیے تھے۔ کمپنیوں اور خیموں سے بھی اسی قسم کی وارداتیں کرتے رہے تھے۔ ریاض شہر کے متعدد محلوں اور المزاحمیہ کمشنری میں بھی سرگرم تھے۔
ترجمن نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو مسروقہ گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ گاڑی میں مسروقہ آلات بھرے ہوئے تھے۔ چوری کی وارداتوں میں استعمال ہونے والی اشیا بھی رکھی ہوئی تھیں۔ دونوں کو حراست میں لے کر پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔