Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کے شیشے توڑ کر اشیا چرانے والا گروہ گرفتار

ملزمان غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھے- فوٹو عرب نیوز
 سعودی عرب میں ریاض پولیس نے چوری اور لوٹ مار میں ملوث 2 رکنی ایتھوپین گروہ کو گرفتار کیا ہے ۔ ملزمان نے 72 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ 
ریجنل معاون پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیس نے سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کو بتایا کہ پولیس کو ملزمان کی تلاش تھی جنہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد واردتیں کی تھیں۔ 
میجر الکریدیس کا مزید کہنا تھا کہ’ ملزمان غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر ان میں موجود قیمتی اشیا چرانے کے علاوہ ریاض کے علاقے السلیمانیہ میں چوری اور لوٹ مار کی متعدد وارداتیں بھی کی ہیں‘۔  
ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے 72 وارداتوں کا اعتراف کرلیا جس میں انہوں نے 50 کے قریب لیپ ٹاپس ، موبائلز اور آئی پیڈ وغیرہ چرائے تھے۔ 
 ملزمان کے خلاف چوری اور لوٹ مارکا مقدمہ درج کرکے انہیں محکمہ تحقیقات و استغاثہ کے حوالے کردیا گیا جہاں ان کا چالان مکمل کرنے کے بعد مقدمہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 
دوسری جانب ریاض میں ہی پولیس نے 3 بنگلہ دیشیوں کو مسروقہ الیکٹرانک اشیا ارزاں داموں میں خرید کرفروخت کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: