سعودی مالیاتی اتھارٹی (ساما) نے پلاسٹک سے بنے 5 ریال کے نوٹ جاری کردیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ساما نے کہا ہے کہ ’نئے کرنسی نوٹ پولیمر سے بنے ہیں جن میں سکیورٹی خصوصیات موجود ہیں اور یہ زیادہ عرصے کے لیے قابل استعمال ہیں‘۔
ساما نے کہا ہے کہ ’5 ریال کے کرنسی نوٹوں کا اجرا کل پیر سے ہوگا جبکہ باقی کرنسی نوٹ بھی مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے‘۔
قومی کرنسی کی ترقی میں ایک نیا قدم اٹھانے کی کوشش میں، ساما نے پولیمر سے نیا پانچ ریال نوٹ جاری کیا۔#عملة_البوليمر#مؤسسة_النقد#SAMA pic.twitter.com/F0ZmTWNrus
— SAMA | مؤسسة النقد العربي السعودي (@SAMA_GOV) October 4, 2020