کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے بعد اکثر ممالک نے لاک ڈاؤن تو ختم کر دیا ہے لیکن لوگوں کے لیے زندگی کو معمول پر لانے کا چیلنچ ابھی باقی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ڈائیٹ پلان اور کھانے کی عادات متاثر ہونے کی شکایت اکثر سننے میں آتی رہی ہے۔
اس سلسلے میں دبئی میں مقیم ماہر غذائیات ڈیونڈر بینس نے 100 کیلوریز پر مشتمل ایسی ہلکی پھلکی غذاؤں کے بارے میں بتایا ہے جنھیں اپنی خواراک میں شامل کر کہ جسم کو تندرست و توانا رکھا جا سکتا ہے۔
ماہر غذائیات کے مطابق چند ہلکی پھلکی مگر مفید غذاؤں کو اپنے صحت مند ڈائیٹ پلان میں شامل کر کہ بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
مکسڈ بیریز
ریسپ بیری اور سٹرابری سے بھرا ہو ایک کپ 100 کیلوریز پر مشتمل ہوتا ہے، جبکہ صرف ریسپ بیری کے ایک کپ سے 85 کیلوریز حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ابلے ہوئے انڈے
ایک ابلے ہوئے انڈے میں 75 کیلوریز اور 6 گرام پروٹین ہوتی ہے یعنی کہ وٹامن بی سے بھر پور یہ غزا آپکو اگلے کھانے تک فل کر دیتے ہے ۔
کیلے
ایک درمیانے سائز کے کیلے میں 100 گرام کیلوریز جبکہ 3 گرام فائبز شامل ہوتا ہے جو کہ بھر پور غذا کا کام کر دیتا ہے۔
بادام
آپ دن میں 14 بادام کھا لیں تو اس سے 100 کیلوریز مل جاتی ہیں یہ دیکھنے میں تو اتنے زیادہ نہیں لگتے مگر یہ غزائی اجزا کی ایک بڑی مقدار ہے جس سے 4 گرام پروٹین بھی ملتی ہے ۔
ڈارک چاکلیٹ
اگر کسی کے لیے چاکلیٹ کا استعمال باعث اطمینان ہے تو ڈارک چاکلیٹ سے اپنی بھوک مٹانے میں کوئی خرابی نہیں ہے۔ ڈارک چاکلیٹ میں بڑی مقدار میں اینٹی آکسیڈینٹس شامل ہوتے ہیں جو جسم میں نقصان دہ اجزا کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
سبز چائے
سبز چائے انسانی صحت کے لیے نہایت مفید سمجھی جاتی ہے۔ 50 سبز چائے کے کپس 100 کیلوریز پر مشتمل ہوتے ہیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں