Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیز ہاؤس میں اسلامی نوادر کی نیلامی

چھ کونوں والا لکڑی کا ایک ڈبہ بھی نیلام ہوگا۔(فوٹو الشرق الاوسط)
 لندن کے کرسٹیز ہاؤس میں عالم اسلام کے نوادر کی نیلامی ہو رہی ہے جس میں مصر، شام، ایران، افغانستان اور انڈیا میں برسراقتدار آنے والی مسلم حکومتوں اور اندلس کے تمدن کے عکاس نوادر نیلام ہوں گے۔
الشرق الاوسط کے مطابق کرسٹیز ہاؤس میں اسلامی آرٹ کے شعبے کی چیئرپرسن سارہ بلمبلی نے بتایا کہ اس بار اسلام کے ابتدائی دور میں لکھے ہوئے قرآن کا ایک قلمی نسخہ نیلامی میں شامل ہوگا۔

مسلم حکومتوں اور اندلس کے تمدن کے عکاس نوادر نیلام ہوں گے۔(فوٹو الشرق الاوسط)

اس کی تاریخی اہمیت اور مذہبی بھی ہے۔ یہ ساتویں صدی کے نصف ثانی میں تحریر کیا گیا تھا۔ حجازی رسم الخط میں یہ قلمی نسخہ بہت عمدہ حالت میں ہے۔ اس قلمی نسخے کا ایک صفحہ نیلام کیا جائے گا۔ یہ سورہ مریم کا آخری صفحہ ہے۔سورت کے اختتام پر گل بوٹے بنے ہوئے ہیں جو نئی سورت کی ابتدا کا پتہ دیتے ہیں۔
سارہ بلمبلی نے بتایا کہ یہ قلمی نسخہ بے حد قیمتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ کسی اہم شخصیت کے حکم پر تحریر کیا گیا ہوگا۔ اس کی قیمت کا تخمینہ ڈھائی لاکھ سے ساڑھے تین  لاکھ سٹرلنگ پونڈ تک کا ہے۔

 مملوکی دور کا ایک برتن بھی نیلام ہوگا۔(فوٹو الشرق الاوسط)

سارہ بلمبلی نے بتایا کہ چھ کونوں والا لکڑی کا ایک ڈبہ بھی نیلام ہوگا۔ اس کی تشکیل میں نیلی اور سبز رنگ کی ہڈی بے حد خوبصورت انداز میں استعمال کی گئی ہے۔ اس پر سونے کا بھی کام ہے۔اس جیسے چھ ڈبے ریکارڈ پر آئے ہیں۔ ان میں سے ایک گزشتہ موسم میں 5 لاکھ سٹرلنگ پونڈ میں فروخت ہوچکا ہے۔ 
 مملوکی دور کا ایک برتن بھی نیلام ہوگا۔ یہ 14 ویں صدی عیسوی کی دوسری سہ ماہی کے دوران شام میں تیار کیا گیا تھا۔ اس پر سونے اور چاندی کا کام ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ  یہ سیال مادہ رکھنے اور انڈیلنے کے لیے خاص ہے۔اس کی قیمت کا تخمینہ چالیس سے ساٹھ ہزار سٹرلنگ پونڈ تک کا ہے۔ 14 ویں صدی عیسوی میں الموصل میں بنائے گئے دو شمع دان بھی نیلام ہوں گے۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: