Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی لائبریری عوام کے لیے کھول دی گئی

’ایک گھنٹے میں 30 افراد کو اندر جانے کی اجازت ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
کورونا وائرس کے باعث 8 ماہ بند رہنے کے بعد حرم مکی شریف لائبریری کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق لائبریری میں ایک گھنٹے کے دوران 30 افراد کو اندر جانے کی اجازت ہوگی۔
قبل ازیں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے ہدایت کی تھی کہ انتظامیہ کے تحت تمام بیرونی ادارے مرحلہ وار کھول دیئے جائیں۔
لائبریری انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’عمرہ بحالی کی منصوبہ بندی سے ہم آہنگ لائبریری کو بھی مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
’ابتدائی طور پر لائبریری میں محدود افراد کو فائدہ اٹھانے کا موقع دیا جار ہا ہے تاہم وقت کے ساتھ تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا‘۔
’لائبریری کے تمام حصوں کو پوری طرح سینیٹائز کیا گیا ہے، جراثیم کش ادویہ کے علاوہ مکمل طور پر صفائی کی گئی ہے‘۔
’ایک گروہ کے نکلنے کے بعد اور اگلا گروہ آنے سے پہلے بھی پوری عمارت کو ایک مرتبہ صاف کیا جاتا ہے‘۔
’لائبریری آنے والوں کو حفاظتی تدابیر، ماسک کے استعمال اور سماجی دوری کا پابند بنایا جاتا ہے‘۔

شیئر: