Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں سینیٹائزنگ کے لیے سمارٹ روبوٹ

سینیٹائزنگ کا کام موثر شکل میں انجام دیا جاسکے گا۔ (فوٹو: سبق)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مقدس مساجد میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور سینیٹائزنگ کے لیے سمارٹ روبوٹ کا افتتاح کیا ہے۔
سمارٹ روبوٹ بند مقامات پر وبا کے انسداد میں معاون ثابت ہوگا۔ سینیٹائزنگ کا کام موثر شکل میں انجام دیا جاسکے گا۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ جدید روبوٹ کے استعمال سے وبا اور بیماریوں کا سدباب ہوگا۔ بیماریوں کو پھیلنے سے روکا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقدس مساجد کی انتظامیہ کا بڑا نصب العین یہی ہے کہ زائرین کورونا وائرس سے محفوظ رہیں اور وہ اس وبا سے محفوظ رہیں۔ 
سمارٹ روبوٹ پیشگی انتباہ والے انتظام سے آراستہ ہے اور یہ بند مقامات کی سینیٹائزنگ کرے گا-  
کیمرے سے لیس روبوٹ بیٹری سے ریچارج کیے جانے کے بعد پانچ سے آٹھ گھنٹے انسانی مداخلت کے بغیر کام کرسکے گا۔ اس میں 23.8 لٹر لیکوڈ رکھنے کی گنجائش ہے۔ ایک گھنٹے میں دو لٹر دوا کا سپرے کرتا ہے۔ ایک بار 600 مربع میٹر کے بند حصے میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ کردیتا ہے۔ دس میٹر آگے تک کی رکاوٹوں کا پتہ لگا لیتا ہے۔
دریں اثنا ڈاکٹر السدیس نے منگل کومسجد الحرام میں موسمی انفلوائنزا ویکسین مہم کی سرپرستی کی ہے۔ مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین اور انتظامیہ کے اہلکاروں کو ویکسین دی جارہی ہے۔

شیئر: