Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاکستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے پر شکریہ‘

اماراتی وزیر خارجہ نے ستمبر 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا۔ فوٹو عرب نیوز
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا کی عالمی وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا ہے۔
جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اماراتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عرب امارات نے مقیم پاکستانیوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال سمیت ہر مشکل گھڑی میں عرب امارات اور پاکستان نے ایک دوسرے کا ساتھ  دیا۔
بیان کے مطابق دونوں ممالک کے  وزرائے خارجہ نے اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کےفروغ پر اتفاق کیا۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: