سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کورونا سے پہلے پاکستان آنے والے ورکرز کے ورک ویزوں کی تجدید کرنا شروع کر دی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے وزٹ جبکہ بحرین نے نئے ورک ویزے بھی دینا شروع کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
اقامہ دوبارہ تجدید نہیں ہوا، واپسی کیسے؟Node ID: 504551
-
’ایئر ٹکٹ 30 سے 40 فیصد مہنگے ہوں گے‘Node ID: 505526
-
پی آئی اے کے ٹکٹس ملنے میں مشکلات کا سامنا کیوں؟Node ID: 506676
پروٹیکٹوریٹ حکام کے مطابق ’ایسے پاکستانی ورکرز جنہوں نے کورونا سے قبل پاکستان کا سفر کیا اور سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جا سکے تھے، اس دوران ان کے ورک ویزہ کی میعاد ختم ہوگئی اور وہ سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات واپس نہیں جا سکے تھے ان کے ورک ویزوں کی تجدید کی جا رہی ہے۔‘
حکام کے مطابق ’ملک بھر کے تمام ڈائریکٹوریٹ دفاتر میں ویزہ تجدید اور ان کے پروٹیکٹوریٹ کے حوالے سے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔‘
پروٹیکٹوریٹ حکام کے مطابق ’تمام ریجنل دفاتر میں کم و بیش ایک ہزار افراد کو روانہ کی بنیاد پر پروٹیکٹشن جاری کرنے کی استعداد موجود ہے لیکن ان دنوں دفاتر میں خدمات کے حصول کے لیے آنے والوں کی تعداد کم ہے۔ جوں جوں لوگوں کو آگاہی مل رہی ہے کہ ورک ویزوں کی تجدید ہو رہی ہے تو وہ آنا شروع ہو گئے ہیں۔‘
![](/sites/default/files/pictures/October/36481/2020/2263211-2050055183.jpg)
اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز پاکستان کے صدر سرفراز ظہور چیمہ نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’جن لوگوں کے ورک ویزوں کی میعاد ختم ہوچکی ہے ان کی تجدید ہو رہی ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے بھی مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’سعودی عرب میں اس وقت ملازمت کے نئے مواقع موجود ہیں۔ ہم پاکستانی ورکرز کو ملازمتوں کی پیش کش کرنے کے قابل ضرور ہیں تاہم اس حوالے سے سعودی حکومت کی جانب سے ویزوں کے اجرا کی اجازت کے منتظر ہیں۔‘
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے حکام کے مطابق ’سفارت خانہ ورک ویزوں کے معاملات نہیں دیکھتا تاہم متحدہ عرب امارات میں ورکرز کے حوالے سے ادارے سسٹم میں ان ویزوں کی تجدید کر رہے ہیں۔‘
![](/sites/default/files/pictures/October/36481/2020/rwyttrz_0.jpg)
حکام نے بتایا کہ ’متحدہ عرب امارات نے پاکستانی سیاحوں اور تاجروں کے لیے وزٹ ویزوں کا اجرا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ٹریول ایجنٹس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔‘
ٹریول ایجنٹ شفقت علی نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزوں کا اجرا شروع ہو چکا ہے۔ وزٹ ویزہ لگ جانے کے بعد اور روانگی سے 72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ منفی کورونا ٹیسٹ کے حامل افراد ہی متحدہ عرب امارات کا سفر کر سکیں گے۔‘
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں