گاڑی میں تعداد سے زیادہ افراد بٹھانے پر جرمانہ
گاڑیوں کے مالکان سواریوں کی تعداد کی پابندی کریں- فوٹو محکمہ ٹریفک
سعودی محکمہ ٹریفک نے انتباہ کیا ہے کہ مقررہ تعداد سے زیادہ سواریاں بٹھانا خلاف قانون اور ٹریفک قانون کی خلاف ورزی ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیا ن میں کہا کہ مقررہ تعداد سے زیادہ سواریاں بٹھانے پر ایک ہزار سے دو ہزار تک کا جرمانہ ہوگا۔
تمام گاڑیوں کے مالکان رخصہ السیر (وہیکل رجسٹریشن) میں مذکور سواریوں کی تعداد کی پابندی کریں۔
یاد رہے کہ اس ٹریفک خلاف ورزی کا تعلق ٹیکسیوں تک محدود نہیں بلکہ پرائیویٹ کاروں کے مالکان پر بھی یہ ضابطہ لاگو ہوگا۔ کوئی بھی شخص اپنی کار میں مقررہ تعداد سے زیادہ افراد بٹھانے کا مجاز نہیں ہے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں