نجران میں ڈاکٹر علی الزبیدی کورونا سے ہلاک
’کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر اول دستہ تھے‘ ( فوٹو: سبق)
نجران کے کنگ خالد ہسپتال کے ڈاکٹر علی مثنی الزبیدی کورونا کے باعث ہلاک ہوگیے۔ وہ کورونا وائرس کے انسداد اور مریضوں کا علاج کرنے میں پیش پیش تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نجران محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’محکمہ نے آج اپنا ایک اہم سپاہی کھو دیا ہے، کورونا سے مقابلہ کرنے والی ٹیم میں متوفی ڈاکٹر ہر اول دستہ تھے‘۔
محکمے نے متوفی کے لیے مغفرت اور لوحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ڈاکٹر الزبیدی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں‘۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر علی الزبیدی نجران کے سینئر معالجوں میں سے تھے۔ اچھے اخلاق اور تواضع وانکساری کے علاوہ اپنے کام میں مہارت کی پہچان رکھتے تھے۔