Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے متاثرین 3 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 474 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ 500 سے بھی کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
 وزارت صحت کے مطابق منگل 13 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 474 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 40 ہزار 89 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 26 ہزار 339 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 500 افراد صحت یاب ہوئے ہیں(فوٹو روئٹرز)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 19 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 87 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 8 ہزار 663 رہ گئی جن میں سے 839 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد  مکہ میں رہی جہاں 59 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
مدینہ 58، ینبع 37، الھفوف 29، ریاض 29، حائل 25، دمام 20، نجران 12، المبرز 11، جازان 11 ، ابہا 8 اور جدہ میں 6 کیسز کا پتا چلا ہے۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

اعداد و شمار کے مطابق 25 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 11 شہروں میں 2، 2 اور 6 شہروں میں 3،3 جبکہ 6 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: