’پمپس پر فروخت ہونے والے پیٹرول کی قیمت میں واٹ شامل‘
’پیٹرول پمپس جو بل صارف کو دیتے ہیں اس میں ٹیکس رجسٹری نمبر لکھا ہونا چاہیے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ زکوٰۃ و آمدنی نے واضح کیا ہے کہ ملک کے سٹیشنوں میں فروخت ہونے والے پیٹرول میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) شامل ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک شہری نے پوچھا ہے کہ ’پمپس پر مختلف قسم کے پیٹرول کی متعین قیمت میں واٹ شامل ہے یا نہیں نیز صارف کو پیٹرول بھرنے کا جو بل دیا جاتا ہے اس میں واٹ کی وضاحت کیوں نہیں؟‘
سوال کا جواب دیتے ہوئے محکمے نے واضح کیا ہے کہ ’تمام پمپس پر فروخت کرنے والے پیٹرول کی قیمت میں واٹ شامل ہے اس لیے اس کی الگ سے وضاحت کی ضرورت نہیں‘۔
’پیٹرول پمپس جو بل صارف کو دیتے ہیں اس میں ٹیکس رجسٹری نمبر لکھا ہونا چاہیے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ادارہ محکمے میں رجسٹرڈ ہے اور وہ واٹ ادا کرتا ہے‘۔