صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بم دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمی ہونے والوں میں تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے 7 مزدور بھی شامل ہیں۔
پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ ا و شہزاد بیگ نے اردو نیوز کو بتایا کہ بدھ کے روز یہ دھماکہ کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر کڈنی سینٹر کے قریب ہوا جہاں ایک برساتی نالے پر پل کی تعمیر کا کام جاری تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا دستی بم کا تھا جو نامعلوم افراد نے پھینکا اور فرار ہوگئے۔
مزید پڑھیں
-
بلوچستان: بسوں سے اتار کر 14 مسافروں کو قتل کر دیا گیاNode ID: 416051
-
بلوچستان میں 52 افراد غیرت کے نام پر قتلNode ID: 445041
-
بلوچستان کے وزیر پر قتل کا الزامNode ID: 494626
ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ دستی بم کے ٹکڑے لگنے سے دس افراد زخمی ہوئے جن میں سات مزدور اور تین راہ گیر شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں دو سال سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اور سول ہسپتال پہنچایا۔انہوں نے بتایا کہ آٹھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ باقی دو زخمیوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا نشانہ تعمیراتی منصوبہ اور مزدور تھے۔ پولیس نے واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ملزمان کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد بھی لی جارہی ہے۔
کسی تنظیم نے ابھی تک واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم کوئٹہ میں ماضی میں کالعدم علیحدگی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں ایسے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/October/37246/2020/quetta_blast_2.jpg)