Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت، ’وہ کیا لمحہ ہوگا جب۔۔۔‘

پی ڈی ایم اور گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ میں معاہدہ طے پا گیا ہے (فوٹو:ٹوئٹر)
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے، اس حوالے سے پی ڈی ایم اور ضلعی انتظامیہ میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔
جمعرات کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے آفس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے 16 اکتوبر کو جناح سٹیڈیم میں جلسے کے انعقاد کی مشروط اجازت دی ہے۔
معاہدے کے مطابق تمام راستے کھولنے اور کینٹینرز ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تمام گرفتار افراد کو رہا کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے مطابق  جلسہ جناح اسٹیڈیم میں ہوگا، ضلعی انتظامیہ کو کوئی اعتراض نہیں۔
معاہدے کے مطابق کوئی چھاپہ مار کارروائی نہیں کی جائے گی جبکہ پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے رات گئے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’نواز شریف گوجرانوالہ جلسے سے خطاب کریں گے۔ انشااللہ! تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ یہ کیسا لمحہ ہوگا۔‘

سابق وزیراعظم نواز شریف نے گذشتہ رات اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’پولیس مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کے کارکنوں کو پکڑنے، روکنے یا ہراساں کرنے کے عمران نیازی کے غیر قانونی اور غیر آئینی احکامات ماننے سے انکار کرے۔‘
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: