سعودی سینما گھروں میں جمعرات کو پہلی سعودی ڈراؤنی فلم ’بونویرہ‘ شائقین کے لیے پیش کردی گئی- یہ فلم سعودی عرب میں نجی سرمائے سے تیار کی گئی ہے- اس کے سارے چہرے نئے ہیں-
مجموعة من الأصدقاء يواجهون حضور شيطاني بعد ضياعهم في الصحراء أثناء محاولتهم البحث عن سعود!
قريباً .. في صالات موڤي فيلم الرعب "بونويرة" #بونويرة #موڤي #muvicinemas #muvi pic.twitter.com/ONmoeZd3BV
— موڤي سينما (@muvicinemas) October 11, 2020
سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے فلمساز عبداللہ ابو الجدایل نے بتایا کہ انہوں نے اس فلم کا تصور سعودی ثقافت سے لیا ہے- یہ اپنے مکالموں اور پروڈکشن کے حوالے سے معیار میں بین الاقوامی فلموں سے کسی درجہ کم نہیں- اس میں گروپ پر فرد کے تسلط کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے-
ابو الجدایل کا کہنا ہے کہ انہیں اس فلم کے بارے میں شائقین سے اچھے ردعمل کی توقع ہے- وجہ یہ ہے کہ عوام ماردھاڑ، ایکشن اور ڈراؤنی فلمیں بہت پسند کررہے ہیں جبکہ ان دنوں مارکیٹ میں اس قسم کی عرب فلمیں نہ ہونے کے برابر ہیں-
مزید پڑھیں
-
سعودی شائقین کیسی فلمیں پسند کر رہے ہیں؟Node ID: 439436