Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاکد اور تطمن سینٹرز کی کورونا رپورٹ بیرون ملک سفر کے لیے کارآمد؟

وزارت صحت نے ٹوئٹر پر وضاحتی بیان جاری کیاہے(فوٹو ای پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’تطمن‘ اور ’تاکد‘ سینٹرز میں کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بیرون مملکت سفر کے لیے کارآمد نہیں ہوگی۔ 
بیرون مملکت سفرکرنے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے استفسار کیا تھا کہ کیا ’تطمن‘ اور ’تاکد‘ سینٹرز میں کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ  بیرون ملک سفر کے وقت وبا سے پاک ہونے کے ثبوت کے طور پر موثر ہوگا۔

کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ ’صحتی‘ ایپ سے آن لائن فراہم کی جاتی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے ٹوئٹر پر ’صحت 937‘ اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ  تاکد اور تطمن سینٹرز میں کرائے جانے والے کورونا ٹیسٹ کے نتائج اس حد تک مفید ہیں کہ متعلقہ شخص کو وائرس کا شبہ ہوجانے کی صورت میں اطمینان حاصل ہوجاتا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا مریض ہے یا نہیں۔
اس کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پوزیٹیو ہے تو اہل خانہ اور معاشرے کو وائرس سے بچانے  میں مدد ملے گی۔ 
وزارت صحت نے مزید کہا کہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ ’صحتی‘ ایپ سے ایس ایم ایس کے ذریعے آن لائن فراہم کی جاتی ہے۔

شیئر: