Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت ناموں کی کوئی فیس نہیں‘

صرف ٹرانسپورٹ سروس کے لیے فیس وصول کی جاتی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج  و عمرہ نے کہا ہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے جاری ہونے والے کسی بھی اجازت نامے پر کوئی فیس نہیں ہے۔ تمام اجازت نامے مفت ہیں۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ عمرہ کا اجازت نامہ لینے والے یا زیارت کا اجازت نامہ حاصل کرنے والوں سے صرف ٹرانسپورٹ سروس کے لیے فیس وصول کی جاتی ہے اور یہ بھی اس صورت میں کہ امیدوار ٹرانسپورٹ سروس حاصل کرنا چاہتا ہو۔
یاد رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے محدود عمرہ پروگرام کا دوسرا مرحلہ اتوار سے شروع ہوجائے گا۔ اعتمرنا ایپ کے ذریعے چار طرح کے اجازت نامے جاری کیے جارہے ہیں۔ 

اعتمرنا ایپ کے ذریعے چار طرح کے اجازت نامے جاری کیے جارہے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے) 

 عمرہ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت ہر روز چالیس ہزار نمازی اور 15 ہزار عمرہ زائر مسجد الحرام پہنچیں گے اور یہ حرم مکی کی کل گنجائش کا 75 فیصد ہوں گے۔ 
مسجد الحرام کی انتظامیہ نے تمام نمازیوں اور عمرہ زائرین سے کہا ہے کہ  وہ نماز اور عمرے کے حوالے سے اجازت ناموں میں مقررہ اوقات کی پابندی کریں۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے تحت میڈیکل ماسک پہن کر آئیں۔ ہاتھ پابندی سے سینیٹائز کریں۔

شیئر: